مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا پاکستان کو بیرونی خطرہ نہیں اندرونی خطرہ ہے، جب ملک کی بات آئے گی تو اس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا۔
ان کا کہنا تھا عمران خان کہتے ہیں کہ مریم کو کمپین کی آزادی ہے مجھے نہیں، مجھے یہ آزادی پلیٹ میں رکھ کر نہیں دی گئی بلکہ میں نے یہ آزادی چھین کر لی ہے، عمران خان نے اپنے دور میں ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا، عمران خان کے دور میں بھی دفعہ 144 اور پابندیاں لگائی جاتی تھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو کس نے کہا کہ بستر کے نیچے چھپ جاؤ، میں نکلتی تھی اور پتھر بھی کھاتی تھی، عمران خان لیدڑ ہے یا گیڈر جس نے اپنی حفاظت کے لیے لوگوں کی بیٹیاں اور بیٹے رکھے ہوئے ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا عمران خان نے نے توشہ خانہ کی فہرستیں جاری نہیں کیں، اس نے کہا میرے تحفے میری مرضی، شہباز شریف نے توشہ خانہ کی فہرستیں جاری کر دیں، جس نے چوری نہیں کی ہوتی وہ ڈرتا نہیں۔
آپ کا تبصرہ